پیر 13 جنوری 2025 - 16:16
حوزہ علمیہ نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہونے پر مولانا سید محمد صادق نقوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

حوزہ/ راہِ تبلیغِ دین پر قدم بڑھانے والے مولانا سید محمد صادق نقوی نجفی کے اعزاز میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء و طلاب کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا کی علمی خدمات کو سراہا گیا اور راہِ تبلیغ میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں بروز جمعہ ۹ رجب المرجب کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد صادق نقوی نجفی کے اعزاز میں حوزۂ علمیہ نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہونے پر اور راہِ تبلیغِ دین پہ قدم بڑھانے کے عنوان پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جسمیں مولانا موصوف کے رفقاء کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے افاضل نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز محسن آغا کربلا ئی سلمہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد مولانا ضرغام خاں اور مولانا سید محمد عباس حسینی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا اس کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید عبد اللہ عابدی نے بالاختصار علم و عمل پہ روشنی ڈالتے ہوۓ تمام طلبہ کی جانب سے مولانا سید محمد صادق نقوی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی میدان میں جب بھی قلمی و علمی مدد درکار ہو مؤسسہ کے تمام اراکین آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ بعدہ خود مولانا سید محمد صادق نقوی نجفی نے اپنے حصول علمی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوۓ انعقادِ جلسہ پہ اظہارِ تشکر کیا ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے خاص دعاوں کی گزارش کی ۔

جلسے کے آخر میں فاضل نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید تنویر عباس رضوی نجفی نے مولانا سید محمد صادق نقوی نجفی کے حق میں دعائیں کرتے ہوۓ مقاصدِ تبلیغ پہ بقدرِ نوک قلم پر روشنی ڈالی، اس کے بعد فقہاء،علماء، اساتیذ اور تمام مرحوم طلبہ کے لیے سورہ فاتحہ ایصال کیا۔ جس کے بعد سلامتی امام کی دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا اور آخر میں مؤسسۂ مناھل الخیر الثقافیۃ کی جانب سے مولانا سید تنویر عبّاس صاحب نے ، مدرسۃ علی الاکبر علیہ السلام لطلبۃ العلوم الحوزویۃ کی جانب سے مولانا سید عبد اللہ عابدی صاحب ، حسینیۂ حیدرآباد دکن کی جانب سے مولانا سید زوار حسین عابدی صاحب اور مولانا سید طاہر عباس رضوی صاحب نے مدرسہ امام باقر علیہ السلام کی طرف سے مولاناسید محمد صادق نقوی نجفی صاحب کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مولانا موصوف نے اپنے علمی سفر کا آغاز اپنے ہی وطن ہندوستان کی ریاست لکھنو سے کیا پھر حوزۃ المھدی العلمیۃ حیدرآباد میں زیر تعلیم رہے جہاں پر انھوں مقدمات کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد جامعۃ الامام امير المؤمنين عليہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی پہنچ کر سطوح علیا تک کی تعلیم حاصل کی، پھر وہاں سے فارغ ہوکر اعلی تعلیم کے لیے نجف اشرف تشریف لائے ،تقریباً 12 سے 13 سال تک نجف اشرف میں تحصیلِ علوم میں مشغول رہے اور بحث خارج تک کے مرحلہ کو طے کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha